Advertisement

Holy Quran teaching with translation mandatory in universities in Punjab - قرآن باترجمہ لازمی قرار

Holy Quran teaching with translation mandatory in universities in Punjab - قرآن باترجمہ لازمی قرار Holy Quran teaching with translation mandatory in universities in Punjab - قرآن باترجمہ لازمی قرار

یونیورسٹیوں میں قرآن مجید با ترجمہ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی! پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر پنجاب کی کسی یونیورسٹی سے ڈگری نہیں ملے گی، پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے چانسلر اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے کہ یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا اور اس کے بغیر ڈگری نہیں ملے گی.

جامعات میں لیکچرار طلبہ کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھائیں گے ،طلبہ کے لیے ان لیکچرز میں شر کت کر نا اتنا ہی لازمی ہوگا جتنا دیگر لیکچرز میں ہوتا ہے قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا
اس سلسلے میں گورنر پنجاب چودھری سرور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے۔ قرآنِ پاک مکمل ضابطہ حیات ہے جو دنیا کی رہنمائی کے لیے ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوا ہے اس لیے اسکی تعلیم لازمی ہے

ہم پنجاب کی تمام جامعات میں قرآن پاک کو معنی کے ساتھ طلبہ کو پڑھائیں گے تاکہ وہ اس سے رہنمائی لے کر اچھے انسان بن سکیں۔ انہوں نے کہااچھا ڈاکٹر، انجینئر، سائنسدان یا عالم بننے کے لیے اچھا انسان بننا ضروری ہے ا ور اچھا انسان اس وقت بن سکتا ہے جب اچھی باتیں سیکھی جائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اب یونیورسٹیز میں ہمارے نوجوان قر آن پاک تر جمے کیساتھ پڑھنے سے بھر پور رہنمائی حاصل کر کے ایک اچھے انسان بن سکیں گے ۔ گورنر نے کہا کہ ہم نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر کی سر براہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جنہوں نے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد تمام امور کو فائنل کیا جسکے بعدگزشتہ روز الحمد للہ اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اُنہوں نے کہا میں تمام وائس چانسلرز کا شکر یہ ادا کرتاہوں جنہوں نے اس نیک کام میں میرا بھر پور ساتھ دیا

گورنر پنجاب نے قرآن حکیم کے 17 اردو و انگریزی تراجم سے انتخاب کرنے کی منظوری دے دی۔ لاہور سمیت صوبے بھر کی سرکاری یونیورسٹیز طلباء کو قرآن حکیم کا انگریزی ترجمہ پڑھانے کیلئے بھی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قرآن مجید کے تراجم میں شاہ عبدالقادر دہلوی، مولانا فتح محمد جالندھری، حافظ نذر محمد، سید شبیر احمد کا قرآن حکیم کا ترجمہ طلباء کو پڑھایا جا سکتا ہے۔ مولانا محمد علی جونا گڑھی، پیر کرم شاہ الازہری، مولانا محمد تقی عثمانی کا قرآن حکیم کا ترجمہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ مولانا اشرف علی تھانوی، مولانا احمد سعید دہلوی، مولانا غلام رسول سعیدی، ڈاکٹر عبدالرحمٰن طاہر اور دارالسلام کا شائع کردہ اردو ترجمہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یونیورسٹیوں میں س تفہیم القرآن کا ترجمہ قرآن بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یونیورسٹیز قرآن حکیم کے مذکورہ تراجم سے کسی کا بھی انتخاب کرنے کی مجاز ہوں گی

messagetv,message tv,Quran teaching with translation mandatory in universities in Punjab,Reading Quran Made Compulsory in Universities Across Punjab,Punjab govt makes Quran course mandatory in universities,قرآن باترجمہ لازمی قرار,chaudhry sarwar today,chaudhry sarwar uk,chaudhry sarwar quran,governor of punjab chaudhry sarwar,چوہدری سرور,گورنر پنجاب,punjab university quran,universities in punjab,messagetv news,message tv news,

Post a Comment

0 Comments